دنیا
ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ کے قریب حملہ، ایک شخص مارا گیا، آئی اے ای اے
- تابکاری کے اخراج میں کسی قسم کے اضافے کی اطلاع نہیں ملی
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ کی حدود کے قریب ایک میزائل یا گولہ لگنے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔
آئی اے ای اے نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس مقام کے فزیکل پروٹیکشن پر مامور عملے کا ایک رکن گولے کا ٹکڑا لگنے سے چل بسا جبکہ وہاں موجود ایک عمارت بھی متاثر ہوئی ہے۔
آئی اے ای اے نے کہا کہ تابکاری کے اخراج میں کسی قسم کے اضافے کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس واقعے سے پلانٹ کے مرکزی حصوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور بجلی کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی ہے۔


Comments