BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

عالمی منڈی میں پاکستان بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل

  • رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 100 انڈیکس نے ڈالر کی قدر میں 14.6 فیصد منافع دیا
شائع اپ ڈیٹ

ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور اندرونی معاشی دباؤ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2026 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل رہی جہاں ڈالر ٹرمز میں منفی ریٹرن ریکارڈ کیا گیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ڈالر ٹرمز میں 14.6 فیصد منافع دیا جس کی وجہ سے پاکستان اس مدت کے دوران عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی تین بڑی مارکیٹوں میں شامل رہا۔

دیگر علاقائی مارکیٹیں بھی دباؤ کا شکار رہیں، جن میں بھارت اور انڈونیشیا اس فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے، جن کا ڈالر ٹرمز میں منافع بالترتیب 19.4 فیصد اور 19 فیصد رہا۔

یہ کمزور کارکردگی کئی فرنٹیئر اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے بالکل برعکس ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گھانا، عمان اور نائیجیریا جیسی مارکیٹیں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں شامل رہیں جنہوں نے ڈالرٹرمز میں بالترتیب 43.6 فیصد، 42.3 فیصد اور 34.1 فیصد منافع حاصل کیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پاکستان کی اس مندی کی بنیادی وجہ بیرونی جیو پولیٹیکل (جغرافیائی و سیاسی) خطرات کو قرار دیا، خاص طور پر ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی جس نے علاقائی مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب کیے۔

اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خدشات نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

ڈیٹا پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی حساسیت کو اجاگر کرتا ہے جو گزشتہ سال بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل تھی لیکن اب بیرونی جھٹکوں اور میکرو اکنامک عدم استحکام کی زد میں ہے۔

رواں ہفتے جاری جغرافیائی سیاسی حالات کے باعث 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ انڈیکس 150,399 پوائنٹس پر بند ہوا جو ہفتہ وار بنیادوں پر 0.9 فیصد کی معمولی کمی اور 1,309 پوائنٹس کے خسارے کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق حکومت کی جانب سے فیول سبسڈی ختم کرنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں مندی مزید گہری ہوگئی جس کے تحت ڈیزل کی قیمتوں میں 55 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 43 فیصد غیر معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ اس فیصلے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا۔

تاہم اس بڑی قیمتوں کے اضافے کے اگلے ہی روز وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کی رات قوم سے خطاب میں ایک ماہ کے لیے پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا، جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے ہو گئی ہے۔

Comments

200 حروف