BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کے سابق وزیر خارجہ کا امریکا سے معاہدہ کر کے جنگ ختم کرنے پر زور

  • ایران کو اس تنازع میں برتری حاصل ہے، جواد ظریف
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران-امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مفاہمتی فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو چاہیے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش کرے، جس کے بدلے امریکا سے پابندیاں ختم کرائی جا سکتی ہیں۔

امریکی جریدے فارن افیئرز میں شائع اپنے مضمون میں جواد ظریف نے دعویٰ کیا کہ ایران کو اس تنازع میں برتری حاصل ہے، تاہم انہوں نے زور دیا کہ مزید جانی نقصان اور انفرااسٹرکچر کی تباہی سے بچنے کے لیے جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی برتری کو جنگ جاری رکھنے کے بجائے فتح کا اعلان کر کے ایک ایسے معاہدے میں بدلنا چاہیے جو نہ صرف موجودہ تنازع ختم کرے بلکہ آئندہ کسی ممکنہ جنگ کو بھی روکے۔

جواد ظریف کے مطابق ایران کو چاہیے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر حدود عائد کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کرے، جبکہ اس کے بدلے تمام معاشی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا شاید اس طرح کے معاہدے پر آمادہ نہ ہوتا، لیکن موجودہ حالات میں اسکا امکان موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ ایران اور امریکا کے درمیان ایک باہمی عدم جارحیت معاہدہ اور اقتصادی تعلقات کی بحالی بھی ممکن ہونی چاہیے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان 1979 کے انقلاب کے بعد سے سفارتی تعلقات معطل ہیں۔

جواد ظریف نے خبردار کیا کہ اگرچہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنا وقتی طور پر اطمینان بخش ہو سکتا ہے، لیکن اس کا نتیجہ صرف مزید انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

Comments

Comments are closed.