BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 57.76 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
CNERGY 10.61 Decreased By ▼ -0.15 (-1.39%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 207.13 Decreased By ▼ -0.76 (-0.37%)
FABL 99.96 Decreased By ▼ -0.33 (-0.33%)
FCCL 54.10 Decreased By ▼ -0.58 (-1.06%)
FFL 16.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 23.74 Decreased By ▼ -0.74 (-3.02%)
HBL 301.70 Decreased By ▼ -1.55 (-0.51%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -2.08 (-0.95%)
HUMNL 10.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.65%)
LOTCHEM 27.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 95.91 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -3.05 (-0.96%)
PAEL 42.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.23 (1.37%)
PIOC 269.99 Decreased By ▼ -6.23 (-2.26%)
PPL 215.28 Decreased By ▼ -2.87 (-1.32%)
PRL 56.85 Decreased By ▼ -0.52 (-0.91%)
SNGP 101.15 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 25.22 Decreased By ▼ -0.35 (-1.37%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.13 (-1.02%)
TRG 61.88 Increased By ▲ 0.88 (1.44%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)

انقرہ کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے کے آخر میں پاکستانی سرزمین پر ہوسکتے ہیں۔

جاری کشیدگی کے دوران پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے جہاں اسلام آباد دونوں متحارب فریقین کے درمیان پیغامات کی رسانی کے لیے ایک رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے نجی نشریاتی ادارے اے ہیبرسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہمارا منصوبہ یہ اجلاس ترکیہ میں منعقد کرنے کا تھا، تاہم چونکہ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں کا اپنے ملک میں موجود رہنا ضروری ہے، اس لیے ہم نے اجلاس پاکستان منتقل کردیا ہے۔

فیدان نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ہم رواں ہفتے کے آخر میں وہاں (پاکستان میں) ملاقات کریں۔

انقرہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے مطابق ان مذاکرات میں چاروں مسلم اکثریتی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

اس سے قبل جمعہ کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈیفل نے اپنے ذرائع کا انکشاف کیے بغیر کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست ملاقات کی توقع کررہے ہیں۔

اگرچہ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے انعقاد کے اعتراف سے انکار کیا لیکن ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے ایک گمنام ذرائع نے بتایا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 نکاتی منصوبے کا جواب اسلام آباد کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔

Comments

200 حروف