BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کی جوہری پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، عباس عراقچی

  • ایران کی جوہری پالیسی ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خلاف ایران کا مؤقف بنیادی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، تاہم نئے سپریم لیڈر نے اس معاملے پر ابھی تک عوامی طور پر اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں یہ بات کہی۔

عباس عراقچی نے وضاحت کی کہ ایران کی جوہری پالیسی ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف رہی ہے۔ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، جو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں شہید ہوگئے تھے، نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں جوہری ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کو غیر شرعی قرار دیا گیا تھا۔

مغربی ممالک، خصوصاً امریکہ اور اسرائیل، طویل عرصے سے تہران پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ خفیہ طور پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ ملک کا جوہری پروگرام صرف پرامن اور شہری مقاصد کے لیے ہے، جس میں توانائی کی پیداوار اور سائنسی تحقیق شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فتوے اس اسلامی فقیہ کی رائے پر منحصر ہوتے ہیں جو انہیں جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے فقہی یا سیاسی خیالات کے بارے میں حتمی رائے دے سکیں۔ ان کے مطابق نئے رہنما کی پالیسیوں کے بارے میں واضح مؤقف سامنے آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.