BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کا منی لانڈررز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  • بڑے منی لانڈررز کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، وفاقی وزرا
شائع اپ ڈیٹ

ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں منگل کو جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، غیر قانونی مالیاتی لین دین اور حوالہ ہنڈی کے خلاف جامع کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی چینلز کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث بڑے تجارتی اداروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور اداروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مزید فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک رقوم کی منتقلی صرف بینکنگ نظام اور دیگر قانونی ذرائع کے ذریعے کی جائے۔

شرکا نے یہ بھی طے کیا کہ صرافوں کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجنے کے عمل کو منظم اور شفاف بنایا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزرا داخلہ اور خزانہ نے کہا کہ بڑے منی لانڈررز کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور کسی بھی صورت میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں پیش رفت کی نگرانی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے۔

مزید فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے رقم بیرون ملک بھیجنے والے بڑے کاروباری حضرات اور دیگر افراد پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے گورنر نے شرکا کو بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم منتقل کرنے کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف