BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ریاض میں امریکی سفارت خانہ پر ایران کا ڈرون حملہ

  • سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے پر منگل کی صبح دو ڈرون حملے کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے پر منگل کی صبح دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کو جزوی مادی نقصان پہنچا۔ سعودی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ابتدائی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی۔

حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے خلیجی ریاستوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ریاستیں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرتی ہیں۔ حالیہ کشیدگی کا پس منظر ہفتہ کے روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں بتائی جا رہی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق علی الصبح زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور سفارت خانے کی عمارت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ ریاض کے سفارتی علاقے سے سیاہ دھواں اٹھتا رہا جہاں مختلف ممالک کے سفارتی مشنز قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت عمارت خالی تھی کیونکہ یہ صبح کے ابتدائی اوقات تھے، اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی سفارت خانے نے ریاض، جدہ اور ظہران میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی سفارت خانے کا رخ نہ کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ واقعے پر سفارت خانے اور سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر مزید تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Comments

Comments are closed.