BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

آئی ایف این ڈیلز آف دی ایئر ایوارڈز 2025 : پاکستان نے دو اعزازات اپنے نام کر لیے

  • ایوارڈز پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے 1 ارب امریکی ڈالر کی تاریخی سنڈیکیٹڈ اسلامی فنانسنگ کے اعتراف میں اسلامک فنانس نیوز (آئی ایف این) ڈیلز آف دی ایئر ایوارڈز 2025 میں دو معتبر اعزازات اپنے نام کر لیے۔ پاکستان کو آئی ایف این پاکستان ڈیل آف دی ایئر 2025 اور آئی ایف این سنڈیکیٹڈ فنانس ڈیل آف دی ایئر 2025’ سے نوازا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز پاکستان کے معاشی نظم و نسق اور عالمی مارکیٹ کے مشکل حالات میں جدید اور شریعت کے مطابق مالیاتی حل تیار کرنے کی صلاحیت پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے اسے حکومتی کوششوں کی توثیق قرار دیا جس کا مقصد فنڈنگ کے ذرائع کو متنوع بنانا اور عالمی اسلامی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کے قدم جمانا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 1 ارب ڈالر کی یہ فنانسنگ نہ صرف ایک مالیاتی سنگ میل ہے بلکہ یہ پاکستان کی بحال ہوتی ہوئی ساکھ اور میکرو اکنامک مینجمنٹ میں نظم و ضبط کا ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے اس ٹرانزیکشن کی کامیابی میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، دیگر مالیاتی اداروں، قانونی مشیروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایف این ایوارڈز اسلامی مالیاتی صنعت کے معتبر ترین اعزازات سمجھے جاتے ہیں، جو جدت اور مارکیٹ پر اثرات کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔ ان اعزازات کی باقاعدہ تقریب 13 اپریل 2026 کو دبئی اور 22 اپریل 2026 کو کوالالمپور میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے اہم پالیسی ساز اور مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔

Comments

200 حروف