BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن سے قبل اسحاق ڈار کی اعلیٰ امریکی سفارت کار سے ملاقات

  • ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و سلامتی کےلئے مشترکہ کوششوں کے فروغ سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اعلیٰ امریکی سفارت کار کے ساتھ اہم مذاکرات کیے، یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ واشنگٹن سے قبل ہوئی ہے جہاں وہ 15 فروری کو شیڈول بورڈ آف پیس کے پہلے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس ے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے علاوہ، پاکستانی وفد کی جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت متعدد بین الاقوامی اور دوطرفہ امور پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار سے امریکہ کی ناظم الامورنیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و سلامتی کےلئے مشترکہ کوششوں کے فروغ سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ نے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے موقع پر دونوں فریقین کے درمیان متوقع مذاکرات کے لیے وزارتِ تجارت اور وزارتِ خزانہ سمیت تمام متعلقہ وزارتوں سے ’ٹاکنگ پوائنٹس‘ (اہم نکات) اور بریفنگ مواد پہلے ہی طلب کر لیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.