کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک بار پھر 5 لاکھ کراس کرگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل تین روز سے جاری تاریخی کمی کے بعد منگل کو سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک بار پھر 5 لاکھ کراس کرگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 240 ڈالر کے تاریخی اضافے سے 4 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 24 ہزار روپے کے تاریخی اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 20 ہزار 576 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار982 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 21500 روپے کی نمایاں کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 741 روپے کے بڑے اضافے سے 9 ہزار 146 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے۔


Comments