BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایوانسیون لمیٹڈ کی بڑی کامیابی، 9 ملین ڈالر کے بڑے منصوبے حاصل کرلئے

  • ٹیکنالوجی کمپنی کو توانائی شعبے کے منصوبوں کیلئے 5.7 ملین ڈالر مالیت کا لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

ایوانسیون لمیٹڈ (اے وی این) نے جمعرات کو پاکستان کے توانائی، انفرااسٹرکچر اور ہاسپیٹلٹی کے شعبوں میں 9 ملین ڈالر مالیت کے بڑے منصوبے حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا ۔

اے وی این نے بتایا کہ یہ تزویراتی کامیابیاں نہ صرف صارفین کیلئے آپریشنز کو سہل بنائیں گی بلکہ جدید آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ان کے مجموعی منافع میں بھی نمایاں بہتری لائیں گی۔

نوٹس کے مطابق اس ٹیکنالوجی کمپنی کو توانائی شعبے کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 5.7 ملین ڈالر مالیت کا لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا گیا ہے۔

کمپنی ٹرمینل آٹومیشن اور ٹرانسفارمیشن کے ایسے اقدامات فراہم کرے گی جن میں شمسی توانائی سے چلنے والے کنٹرول سسٹمز، پائیدار مواصلاتی نظام، مرکزی اسکیڈا انٹیگریشن اور آئی ای سی 62443 کے معیار کے مطابق سائبر سیکیورٹی شامل ہوگی۔

ایوانسیون نے ہاسپیٹلٹی، ریٹیل اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں بھی 3.3 ملین ڈالر کے نئے پروجیکٹس حاصل کیے ہیں۔

ان منصوبوں میں ایڈوانسڈ ای ایل وی، بی ایم ایس، فائر الارم، گیسٹ روم مینجمنٹ اور آئی ٹی نیٹ ورک سلوشنز کی فراہمی شامل ہے۔

یہ تزویراتی سنگِ میل ہاسپیٹلٹی آٹومیشن کی مارکیٹ میں ایوانسیون کے داخلے کی نشاندہی کرتا ہے جو اسمارٹ بلڈنگز اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں کمپنی کی طویل مدتی ترقی کے سفر کو مزید مستحکم کرے گا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ منصوبے گروپ کے کاروبار پر مثبت اثرات اور ہمارے شیئر ہولڈرز کیلئے منافع بخش قدر فراہم کرنے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

ایوانسیون لمیٹڈ 26 مارچ 2003 کو پاکستان میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہوئی تھی، جسے 31 مارچ 2008 کو منسوخ شدہ ’کمپنیز آرڈیننس 1984‘ کے تحت پبلک کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی آٹومیشن اور کنٹرول کے آلات کی تجارت کرنا اور ان سے متعلقہ تکنیکی خدمات فراہم کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.