BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کی وزیرِاعظم کی معاشی اصلاحات کی تعریف

  • پاکستانی حکومت سنجیدگی سے جو اصلاحات کررہی ہے اسکے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں، کرسٹالینا جارجیوا
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان حکومت کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ۔

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت سنجیدگی سے جو اقدامات اور اصلاحات کررہی ہے اسکے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں ۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کی معاشی اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تہہ دل سے عزت کرتی ہیں، وہ پاکستان میں مثبت تبدیلی و ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں۔ وہ (شہباز شریف )جب کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو پھر اسے مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انکی وزیر اعظم شہباز شریف سے متعدد بار ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں پہلے سے متعین اہداف کے حصول اور ترقی کے مزید اہداف پر گفتگو ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کی پاکستان کی ترقی کیلئے سنجیدگی اور پاکستان کی بہتری کیلئے مشکل اصلاحات کے ایجنڈے کے نفاذ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ ایک عرصے سے مثبت انداز میں کام کر رہا ہے. پاکستانی حکومت سنجیدگی سے اصلاحات کا نفاذ کر رہی ہے، حکومتی اقدمات کے مثبت ثمرات موصول ہونا شروع ہورہے ہیں، پہلی مرتبہ بجٹ ڈسپلن دیکھنے میں آیا اور عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔


کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف