BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.77 Decreased By ▼ -0.21 (-1.62%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.93 Decreased By ▼ -0.72 (-1.39%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 197.75 Decreased By ▼ -1.21 (-0.61%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 26.09 Decreased By ▼ -0.08 (-0.31%)
MLCF 89.28 Decreased By ▼ -1.95 (-2.14%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.94 Decreased By ▼ -0.30 (-0.85%)
PIBTL 14.18 Decreased By ▼ -0.53 (-3.6%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 218.72 Decreased By ▼ -2.64 (-1.19%)
PRL 91.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 90.68 Decreased By ▼ -0.19 (-0.21%)
SSGC 23.10 Decreased By ▼ -0.20 (-0.86%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.58%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.51 (-4.06%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

نیٹو کے ساتھ معاہدے تحت گرین لینڈ تک مکمل اور مستقل رسائی یقینی بنالی، امریکی صدر

  • امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان 1951 کے دفاعی معاہدے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر مزید بات چیت ہوگی، سیکریٹری جنرل نیٹو
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے نیٹو کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت گرین لینڈ تک امریکا کی مکمل اور مستقل رسائی یقینی بنا لی ہے، تاہم معاہدے کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں جبکہ ڈنمارک نے زور دیا ہے کہ گرین لینڈ پر اس کی خودمختاری پر بات نہیں کی جاسکتی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی جب ٹرمپ نے یورپ پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ وہ گرین لینڈ کو طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اس بیان کے بعد یورپی منڈیوں میں بہتری دیکھی گئی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات پر منفی اثرات ضرور ڈالے ہیں۔

گرین لینڈ کے وزیر اعظم جینز فریڈرک نیلسن نے ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم تو کیا، لیکن کہا کہ انہیں کسی بھی ممکنہ معاہدے کی تفصیلات کا علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ شراکت داری پر بات چیت کے لیے تیار ہے، مگر خودمختاری ایک سرخ لکیر ہے جس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے مطابق امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان 1951 کے دفاعی معاہدے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر مزید بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ فریم ورک میں روس اور چین کی گرین لینڈ میں سرمایہ کاری پر پابندی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

ادھر یورپی یونین کے رہنماؤں نے اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کی خودمختاری پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، البتہ آرکٹک خطے کی مشترکہ سلامتی پر تعاون بڑھانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.