BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

زرعی شعبے میں بڑی پیش رفت، زاریا لمیٹڈ کا چینی کمپنی کے ساتھ 2 ملین ڈالر کا معاہدہ

  • اسٹریٹجک اشتراک کا مقصد چینی کمپنی کے مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی ماڈل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے شعبہ زراعت میں ترقی کے مواقع تلاش کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

زاریا لمیٹڈ نے بدھ کو بتایا کہ اس نے وانگ چوانگ شی جون چانگ ایگری لمیٹڈ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کی مالیت طویل مدتی تعاون کے ابتدائی مرحلے کے لیے 2 ملین ڈالر ہے۔

کمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں فراہم کیں۔

نوٹس کے مطابق کمپنی نے زرعی شعبے سے وابستہ معروف چینی پلیٹ فارم وانگ چوانگ شی جون چانگ کے ساتھ یہ معاہدہ اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر کیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے بتایا کہ اس اسٹریٹجک اشتراک کا مقصد وانگ چوانگ شی جون چانگ ایگری لمیٹڈ کے مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی ماڈل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے شعبہ زراعت میں ترقی کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

اس تعاون کا محور بیجوں کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے، ٹیکنالوجی سے لیس زرعی اور فارم سروسز، مزدوروں اور کاشتکاروں کی منظم مینجمنٹ، بڑے پیمانے پر پیداواری نظام کے جائزے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر ہوگا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اس شراکت داری کے ذریعے زاریا لمیٹڈ کا مقصد زرعی پیداوار، سپلائی چین کی کارکردگی اور ٹریس ایبلٹی کو بہتر بنانا ہے جب کہ پاکستان کی زرعی ویلیو چین کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرنا ہے۔

زاریا نے کہا کہ اس تعاون سے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی، تکنیکی مہارت کی منتقلی اور چین اور پاکستان کے درمیان مقامی کاشتکاروں اور زرعی کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے ممکنہ برآمدی روابط پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.