دنیا
گرین لینڈ پر ٹرمپ کے تنازع نے یوکرین جنگ کے بعد کے معاہدے کو پٹڑی سے اتار دیا، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ
- یوکرین کے درمیان طے پانے والے 800 ارب ڈالر کے مجوزہ خوشحالی کے منصوبے کا متوقع اعلان
فنانشل ٹائمز(ایف ٹی) نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی کوشش اور ان کی مجوزہ بورڈ آف پیس نامی پہل پر یورپی ممالک کی مخالفت نے جنگ کے بعد کے یوکرین کیلئے معاشی امدادی پیکیج کے منصوبوں کو درہم برہم کردیا ہے۔
رپورٹ میں چھ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران یوکرین، یورپ اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے 800 ارب ڈالر کے خوشحالی کے منصوبے (Prosperity Plan) کا متوقع اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔


Comments