BR100 Increased By (0.81%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.59%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.72 Increased By ▲ 0.28 (0.48%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.34 (1.35%)
BOP 34.36 Increased By ▲ 0.37 (1.09%)
CNERGY 8.13 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
DFML 20.99 Increased By ▲ 0.15 (0.72%)
DGKC 195.52 Increased By ▲ 2.55 (1.32%)
FABL 89.99 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.77 (1.46%)
FFL 18.09 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
GGL 19.29 Increased By ▲ 0.32 (1.69%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.39 Increased By ▲ 1.01 (0.47%)
HUMNL 10.85 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 323.02 Increased By ▲ 3.06 (0.96%)
PAEL 39.92 Increased By ▲ 0.50 (1.27%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.41 (2.46%)
PIOC 270.05 Increased By ▲ 3.99 (1.5%)
PPL 229.68 Increased By ▲ 1.50 (0.66%)
PRL 34.83 Increased By ▲ 0.15 (0.43%)
SNGP 99.47 Increased By ▲ 0.29 (0.29%)
SSGC 26.85 Increased By ▲ 0.25 (0.94%)
TELE 8.73 Increased By ▲ 0.45 (5.43%)
TPLP 8.71 Increased By ▲ 0.49 (5.96%)
TRG 70.01 Increased By ▲ 0.30 (0.43%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

پاک ایران تجارت، قومی اسمبلی کی کمیٹی کی وزارتِ تجارت کو رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

  • کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں وزارتِ تجارت نے دو طرفہ تجارت کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی
شائع January 6, 2026 اپ ڈیٹ January 6, 2026 09:30am

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے وزارتِ تجارت کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان متوازن، شفاف اور قانونی تجارت کو فروغ دینے کے لیے درپیش آپریشنل، لاجسٹک اور ریگولیٹری مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں وزارتِ تجارت نے دو طرفہ تجارت کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، جس میں حالیہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ درپیش مسلسل چیلنجز کو بھی اجاگر کیا گیا۔ وزارت تجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ اگرچہ ایران سے اسٹیل کی درآمد کی اجازت دی جا چکی ہے، تاہم اس کے نتیجے میں ملک کے اندر اسٹیل بنانے والی صنعت کو نقصان پہنچا ہے اور کئی یونٹس بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

وزارت تجارت نے مزید بتایا کہ ایران کے ساتھ تجارت امریکی پابندیوں کے باعث ایک حساس معاملہ بنی ہوئی ہے، جس کے ساتھ اسمگلنگ اور غیر دستاویزی لین دین کے خدشات بھی جڑے ہوئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ تجارتی اعداد و شمار کا محتاط انداز میں جائزہ لیا جانا چاہیے، کیونکہ تجارت کا ایک بڑا حصہ اب بھی رسمی بینکاری نظام سے باہر ہو رہا ہے۔ بتایا گیا کہ بھاری رقوم غیر رسمی ذرائع سے منتقل کی جا رہی ہیں، جو کسٹمز چیک پوسٹس، ایس آر او تقاضوں اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی نگرانی سے باہر ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان اور ایران کے درمیان زیادہ تر تجارت بارٹر نظام کے تحت ہو رہی ہے۔ اگرچہ حالیہ عرصے میں سیاسی تعلقات اور سفارتی روابط میں بہتری آئی ہے، تاہم ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں اب بھی تجارت میں حائل ہیں۔ وزارت تجارت کے مطابق ایران نے چاول اور آم کی پاکستانی برآمدات پر پابندی نما اقدامات عائد کر رکھے ہیں، جبکہ لاجسٹک مسائل بھی برقرار ہیں اور پاکستانی ٹرانسپورٹرز کو صرف تافتان تک جانے کی اجازت ہے۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران کمرشل سفارت کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا گیا، جس کے تحت 17 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 150 پاکستانی تاجروں نے دو طرفہ سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں چاول، پھل، سبزیاں، پلاسٹکس اور پولیمرز شامل ہیں۔ تاہم کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نشاندہی کی کہ برآمدات اور درآمدات کی اجازت اب بھی صرف ایک نامزد فرد تک محدود ہے، جس پر نظرثانی کی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کی منتظر ہے۔

وزارت تجارت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی فورم کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ ایرانی کسٹمز کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی ایران کو برآمدات 2.706 ارب ڈالر جبکہ ایران سے درآمدات 2.422 ارب ڈالر رہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے زور دیا کہ تمام تجارتی سرگرمیاں سختی سے رسمی ذرائع سے کی جائیں اور اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے مشاورت بھی ضروری ہے، جبکہ کوئٹہ تافتان روٹ پر تاجروں کے سکیورٹی خدشات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف