کاروبار اور معیشت
ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4346 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4346 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 10700 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپے کی کمی سے 7718 روپے ہوگئی۔


Comments