BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

پاکستان ،ایشیائی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

  • 330 ملین ڈالر مالیت کا سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ اور سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن کا 400 ملین ڈالر کا پروگرام شامل
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے بی ڈی) نے جمعرات کو 730 ملین ڈالر کی مالیت کے دو اہم منصوبوں پر دستخط کیے۔

ان میں 330 ملین امریکی ڈالر مالیت کا سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی ٹرانسفارمیشن کا 400 ملین ڈالر کا پروگرام شامل ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر کردار اور پاکستان میں اہم بنیادی ڈھانچے اور حکمرانی کی اصلاحات کے فروغ کیلئے اس کی مسلسل معاونت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن منصوبہ آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے 2,300میگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل کو ممکن بنائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری ملکیتی ادارے (ایس او ایز)کا ٹرانسفارمیشن پروگرام، ایس او ای ایکٹ 2023 اور ایس او ای پالیسی 2023 پر موثر عملدرآمد کو مضبوط بنائے گا، بالخصوص نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر توجہ دیتے ہوئے ادارہ جاتی و عملیاتی کارکردگی میں بہتری لائے گا۔

سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں اقدامات نوعیت کے اعتبار سے انقلابی ہیں جہاں ٹرانسمیشن منصوبہ قومی گرڈ کی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنا کر پاکستان کے توانائی کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا، وہیں ایس او ای پروگرام ملک بھر میں سرکاری ملکیت کے اداروں میں شفافیت، کارکردگی اور پائیداری کو فروغ دے گا۔

اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا۔انہوں نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ٹرانسمیشن منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز)کی اصلاحات کا پروگرام پاکستان کے لیے ایک نہایت اہم ہے اور یہ حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

دونوں فریقوں نے فنانسنگ کو موثر طور پر استعمال کرنے اور دونوں منصوبوں کی کامیاب اور بروقت تکمیل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.