BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

چین کے کمزور معاشی اعداد و شمار، خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

  • برینٹ کروڈ فیوچرز 24 سینٹ یا 0.40 فیصد کمی کے بعد 60.32 ڈالر فی بیرل پر آ گئے
شائع اپ ڈیٹ

ابتدائی کاروبار کے دوران منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی گئی، جو گزشتہ سیشن میں ہونے والے نقصانات کا تسلسل ہے۔ اس کمی کی بڑی وجہ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے امکانات میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جس سے روس پر عائد پابندیوں میں نرمی کی توقعات پیدا ہو گئی ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 24 سینٹ یا 0.40 فیصد کمی کے بعد 60.32 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ( ڈبلیو ٹی آئی) 22 سینٹ یا 0.39 فیصد کمی کے ساتھ 56.60 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ مارکیٹ میں یہ تاثر مضبوط ہوا کہ اگر روس۔یوکرین تنازع کے حل کی جانب پیش رفت ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو قیمتوں پر دباؤ ڈالے گا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکا نے برلن میں یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران یوکرین کو نیٹو طرز کی سکیورٹی گارنٹیز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ ایک غیر معمولی قدم ہے جس نے بعض یورپی دارالحکومتوں میں اس امید کو تقویت دی ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے باضابطہ مذاکرات قریب آ رہے ہیں۔

دوسری جانب، چین سے آنے والے کمزور معاشی اعداد و شمار نے بھی تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا۔ آئی جی مارکیٹ کے تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق، رات گئے جاری ہونے والا کمزور چینی معاشی ڈیٹا اس خدشے کو تقویت دیتا ہے کہ عالمی طلب حالیہ سپلائی میں اضافے کو جذب کرنے کے لیے کافی مضبوط نہیں ہو گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی فیکٹری پیداوار کی شرح نمو 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جبکہ ریٹیل سیلز میں اضافہ بھی دسمبر 2022 کے بعد سب سے سست رفتار رہا، جو کووڈ۔19 وبا کے دور سے مشابہ ہے۔

ان اعداد و شمار سے یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ کمزور طلب کی تلافی کے لیے برآمدات پر انحصار کرنے کی چین کی حکمت عملی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔ چین کی معیشت میں سست روی عالمی سطح پر تیل کی طلب کو مزید متاثر کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب الیکٹرک وہیکلز کے بڑھتے استعمال سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہو رہی ہے۔

یہ تمام عوامل امریکا کی جانب سے گزشتہ ہفتے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کی ضبطی سے پیدا ہونے والے سپلائی خدشات پر غالب رہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فلوٹنگ اسٹوریج میں اضافے اور ممکنہ پابندیوں سے قبل چین کی جانب سے وینزویلا سے تیل کی خریداری میں تیزی نے بھی اس اقدام کے مارکیٹ پر اثرات کو محدود رکھا ہے۔

Comments

Comments are closed.