BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیر اعظم کی نیشنل ٹیرف پالیسی کے مکمل نفاذ کی ہدایت

  • پالیسی کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں میں مسابقتی بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گی، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کو نیشنل ٹیرف پالیسی کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی اور اسے ملکی صنعتی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

اسلام آباد میں کسٹمز ڈیوٹی اورتجارتی شعبہ میں دیگر اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے شعبہ جاتی مخصوص تجاویز اور مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی منظور شدہ نیشنل ٹیرف پالیسی ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی، یہ پالیسی کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں میں مسابقتی بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

اجلاس کے دوران ملک کے نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کی طرف سے محمد علی ٹبہ اور دیگر نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔

وزیراعظم نے ان سفارشات کا خیر مقدم کیا اور ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے ،کاروباری اور سرمایہ کار حضرات کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو خصوصی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارتی حجم بڑھانے کے لیے شعبہ وار تجاویز ناگزیر ہیں۔ ماہرین کی سفارشات اور اصلاحی تجاویز حقیقی اعداد و شمار پر مبنی ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور عبوری تجارتی اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی کے جمع ہونے کا قریب سے جائزہ لیں۔

اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے نوٹ کیا کہ دہائیوں سے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کو معاشی اور صنعتی پیداوار بڑھانے کے لئے تحقیق اور تربیت پر استعمال نہیں کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ برآمدات پر مبنی دیرپا معاشی ترقی ملک میں سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت میں اضافے، حکومتی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈیژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ اظہر بلال کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین ایس ائی ایف سی، ملکی صنعت و کاروبار کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔


Comments

Comments are closed.