آلٹرن انرجی کی حکومت اور سی پی پی اے جی کیساتھ اہم معاہدے ختم کرنے کی تیاریاں
- روش پاور لمیٹڈ کی مرکزی کمپنی آر ایل این جی کے فرق پر مبنی قیمتوں کے تحت 40 ملین روپے کے دعوے سے دستبردار ہو جائے گی
روش (پاکستان) پاور لمیٹڈ (آر پی پی ایل) کی مرکزی کمپنی آلٹرن انرجی لمیٹڈ (اے ای ایل) نے وفاقی حکومتِ اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹی) لمیٹڈ (سی پی پی اے ، جی ) کے ساتھ اختتامی معاہدے(ٹی اے)شروع کر دیے ہیں، جو موجودہ معاہدوں کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا کہ ٹی اے پر عمل درآمد متعلقہ حکام سے تمام مطلوبہ منظوری حاصل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
نوٹس کے مطابق اے ای ایل نے 24 نومبر 2025 کو ابتدائی طور پر معاہدے پر دستخط کیے، جو مناسب وقت پر اے ای ایل، صدرِ پاکستان اور سی پی پی اے، جی کے ذریعے باقاعدہ نافذ کیا جائے گا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ٹی اے کے تمام فریقین کو ضروری منظوری حاصل کر کے اسے جلد از جلد نافذ اور فراہم کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔
معاہدے کے تحت وفاق کے ساتھ کیا گیا عمل درآمد کا معاہدہ (عملدرآمد معاہدہ اے آئی)، حکومت کی طرف سے جاری کی گئی گارنٹی، سی پی پی اے جی کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ساتھ کیا گیا گیس سپلائی ایگریمنٹ (جی ایس اے ) متعلقہ فریقین کی باہمی رضامندی سے ختم ہو جائیں گے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ٹی اے کے حصے کے طور پر اے ای ایل آر آیل این جی کی متفرق قیمتوں سے متعلق 40 ملین روپے کے دعوے سے دستبردار ہو جائے گی۔
مارچ میں اے ای ایل نے سی پی پی اے جی سے پی پی اے کی قبل از وقت خاتمے کے لیے بھی درخواست دی تھی۔
آلٹرن انرجی لمیٹڈ پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت فہرست شدہ عوامی کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی، جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔
کمپنی کی بنیادی سرگرمی گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر، ملکیت، آپریشن اور دیکھ بھال ہے۔ کمپنی پاور سیکٹر میں سرگرم دیگر کمپنیوں میں براہِ راست اور بالواسطہ سرمایہ کاری بھی رکھتی ہے۔


Comments
Comments are closed.