BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکہ نے لاطینی امریکہ میں نئے فوجی آپریشن کا اعلان کر دیا

  • لاطینی امریکہ کے پانیوں میں امریکی بحری بیڑے کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے خدشات بڑھ گئے کہ یہ زمین پر حملوں اور بڑے تصادم کی تیاری ہو سکتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے جمعرات کو “نارکو دہشت گردوں کو ختم کرنے” کے لیے ایک فوجی آپریشن کا اعلان کیا، اس دوران لاطینی امریکہ کے پانیوں میں امریکی بحری بیڑے کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے خدشات بڑھ گئے کہ یہ زمین پر حملوں اور بڑے تصادم کی تیاری ہو سکتی ہے۔

پیٹ ہیگسیٹھ نے ایکس پر کہا کہ آج میں آپریشن سدرن اسپئیر کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ مشن ہمارے ملک کا دفاع کرے گا، علاقے سے نارکو دہشت گردوں کو ختم کرے گا، اور ہمارے عوام کو مارنے والی منشیات سے حفاظت فراہم کرے گا۔

اس پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آپریشن کس نوعیت کا ہوگا یا پہلے سے جاری فوجی کارروائیوں سے کس طرح مختلف ہوگا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کیریبین اور مشرقی پیسفک میں ایک فوجی مہم چلا رہی ہے، جس میں نیول اور فضائی افواج کو اینٹی ڈرگز مہم کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ امریکی اعداد و شمار کے مطابق، امریکی افواج نے ستمبر کے اوائل سے اس خطے میں بین الاقوامی پانیوں میں تقریباً 20 جہازوں پر حملے کیے، جن میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہوئے۔

پینٹاگون کے ایک ترجمان نے آپریشن سدرن اسپئیر کی نوعیت کے بارے میں وضاحت سے بچتے ہوئے پیٹ ہیگسیٹھ کی ایکس پوسٹ کی طرف رجوع کرنے کو کہا۔

سی بی ایس نیوز نے بدھ کو متعدد ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سینئر فوجی حکام نے ٹرمپ کو وینزویلا میں ممکنہ کارروائیوں کے لیے تازہ آپشنز پیش کیے، جن میں زمینی حملے بھی شامل تھے۔

وینزویلا نے منگل کو کہا کہ وہ اپنے ساحل کے قریب امریکی بحری موجودگی کے خلاف ایک بڑے قومی فوجی تعیناتی کا اعلان کر رہا ہے، جس میں کیریبین میں نئے آنے والے امریکی ایئرکرافٹ کیریئر اسٹریک گروپ، پورٹو ریکو بھیجے گئے ایف-35 سٹیلتھ طیارے، اور چھ امریکی بحری جہاز شامل ہیں۔ کاراکاس کا خدشہ ہے کہ یہ تعیناتی دراصل ایک ریجیم چینج منصوبہ ہے۔

Comments

Comments are closed.