BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

لوٹے کیمیکل پاکستان نئی ملکیت میں منتقل، جنوبی کوریا کی پیرنٹ کمپنی کا مکمل انخلاء

  • پی ٹی اے گلوبل ہولڈنگ لمیٹڈ نے مجموعی طور پر 1,192,292,329 عام حصص حاصل کر لیے
شائع November 12, 2025 اپ ڈیٹ November 12, 2025 02:51pm

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ نے بدھ کو پی ٹی اے گلوبل ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے اپنے حصول کی تکمیل کے بعد ملکیت اور قیادت میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا جو کمپنی سے لوٹے کیمیکل کارپوریشن، جنوبی کوریا کے اخراج کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو دیے گئے ایک نوٹس میں لسٹڈ کمپنی نے کہا کہ پی ٹی اے گلوبل ہولڈنگ لمیٹڈ نے مجموعی طور پر 1,192,292,329 عام حصص حاصل کر لیے ہیں، جو کمپنی کے جاری کردہ اور ادا شدہ کل سرمائے کا 78.74 فیصد بنتے ہیں۔

یہ حصہ داری لوٹے کیمیکل کارپوریشن سے براہ راست خریدے گئے 75.01 فیصد اور سیکیورٹیز ایکٹ، 2015 اور ٹیک اوور ریگولیشن کے مطابق، باقی حصص یافتگان کو لازمی عوامی پیشکش کے ذریعے حاصل کیے گئے اضافی 3.73 فیصد پر مشتمل ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے گلوبل ہولڈنگ لمیٹڈ نے براہِ راست اور اپنے الحاق شدہ اداروں کے ذریعے کمپنی کے 1,192,292,329 عام شیئرز کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو کمپنی کے کل جاری اور ادا شدہ سرمایہ کا تقریباً 78.74 فیصد بنتے ہیں جب کہ جنوبی کوریا کی لوٹے کیمیکل کارپوریشن نے کمپنی میں اپنی تمام حصہ داری فروخت کر دی ہے۔

کمپنی نے ملکیت میں تبدیلی کے تناظر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ متعدد سابقہ ڈائریکٹرز جن میں جو ہیون کوون، یانگ ڈی کیم، سنگ جن پارک، جے سن پارک، چول سوو کیم، راشد ابراہیم، اور خرم رشید شامل ہیں نے فوری طور پر، یعنی 12 نومبر 2025 سے، کمپنی کے بورڈ سے اپنے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بورڈ نے امتیاز احمد، عدنان آفریدی، محمد ظہور الہی چیمہ، فہمیانہ خان، فیصل احمد صدیقی، عثمان اصغر خان، اور شاہد الحسن چٹھہ کو نئے ڈائریکٹرز کے طور پر مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ، امتیاز احمد کو فوری طور پر چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جو جو یون کوون کی جگہ لیں گے۔ اسی دوران عدنان آفریدی کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے جو یانگ ڈی کیم کی جگہ کام سنبھالیں گے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں مذکورہ تبدیلیوں کے نتیجے میں آڈٹ کمیٹی ایچ آر اور ریوارڈ کمیٹی اور شئیر سب کمیٹی کو بھی دوبارہ تشکیل دی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.