BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

دو ڈسکوز کی منتقلی: سندھ میں ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ

حکومتِ سندھ نے صوبے کی دو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی ملکیت صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کے لیے ایک ٹرانزیکشن...
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ سندھ نے صوبے کی دو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی ملکیت صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کے لیے ایک ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد انہیں طویل المدتی کنسیشن ماڈل کے تحت صوبے کے حوالے کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ باخبر ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اس فیصلے سے پاور ڈویژن کو آگاہ کردیا ہے۔ یہ جواب سیکریٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان کے 8 جنوری 2025 کے خط اور 10 ستمبر کی یاد دہانی کے بعد دیا گیا۔

یاد رہے کہ جنوری 2025 میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو ہدایت دی تھی کہ ڈسکوز کی صوبائی تحویل اور نجکاری، دونوں آپشنز پر بیک وقت پیش رفت کی جائے تاکہ ترقیاتی شراکت داروں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا سکیں۔

وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈسکوز کی صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے ایک جامع روڈ میپ اور ٹائم لائن تیار کر کے ان کی منظوری کے لیے پیش کی جائے جبکہ بیک وقت آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کا عمل بھی آگے بڑھایا جائے۔

18 جون 2025 کو نجکاری کمیشن بورڈ نے حیسکو، سیپکو، پیسکو اور حیسکو میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے فنانشل ایڈوائزرز مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی پیسکو اور حیسکو کی صوبائی تحویل کے آپشنز پر غور کررہی ہے۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاور ڈویژن سے شرائطِ سابقہ پر عملدرآمد کی تازہ رپورٹ بھی طلب کی ہے، جس میں آف بیلنس شیٹ واجبات کو متعلقہ مالیاتی اور کارپوریٹ تقاضوں کے مطابق تسلیم کرنے کا عمل شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.