BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کی رپورٹ اور سرمایہ کاروں کا یوکرین جنگ ختم کرنے کے مذاکرات میں اگلے اقدامات کے انتظار میں ہونا بتایا گیا جبکہ روسی خام تیل پر پابندیاں فی الحال برقرار ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی کیونکہ اس امید کا اظہار کیا گیا تھا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ قریب ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ممکنہ طور پر معاہدہ کرنے کے خواہشمند نہ ہوں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 55 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے سے 66.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز برائے ستمبر کی ڈلیوری، جو بدھ کو ختم ہو رہے ہیں، 65 سینٹ یا 1 فیصد اضافے کے ساتھ 63 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے تھے۔

ایسا لگتا ہے کہ تیل کی قیمتیں ایک دن گر جاتی ہیں اور اگلے دن دوبارہ اوپر چڑھ جاتی ہیں۔

یو بی ایس کے تجزیہ کار جووانی اسٹاؤنوو نے کہا کہ اے پی آئی کی رپورٹ مثبت رہی، اس لیے میرا خیال ہے کہ اس سے قیمتوں کو کچھ سہارا مل رہا ہے۔‘ مارکیٹ ذرائع نے منگل کو امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ خام تیل کے ذخائر 2.42 ملین بیرل کم ہو گئے ہیں۔

جووانی اسٹاؤنوو نے مزید کہا کہ امن معاہدے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا – دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں کچھ پیش رفت ہوتی ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ پوتن اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا اہتمام کر رہے ہیں، جس کے بعد تینوں صدور کے درمیان ایک سہ فریقی سربراہی اجلاس ہوگا۔

روس نے ابھی تک زیلینسکی کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لینے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اے این زیڈ کے سینئر کموڈیٹی اسٹریٹیجسٹ ڈینیئل ہائنز نے بدھ کو ایک نوٹ میں کہا کہ اب روس کے ساتھ تنازع کے فوری حل کے امکانات کم لگ رہے ہیں۔

تیل کو ایک بڑے امریکی ریفائنری میں سیلاب کی وجہ سے بھی سہارا ملا۔

برٹش پیٹرولیم نے منگل کو کہا کہ انڈیانا کے شہر وہائٹنگ میں واقع اس کے 440,000 بیرل یومیہ کی گنجائش والے ریفائنری کے آپریشنز رات بھر آئے ایک شدید طوفان کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس سے خام تیل کی طلب متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.