BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور امریکا باہمی محصولات پر مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کرنے پر متفق

  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک سے ورچوئل ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک نے باہمی محصولات سے متعلق تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پیش رفت منگل کو وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان امریکی باہمی محصولات سے متعلق ایک ورچوئل اجلاس کے دوران ہوئی۔

دونوں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ ہفتے تجارتی مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ تجارتی معاہدے کے علاوہ ایک شراکت داری قائم کی جائے گی جو باہمی مفادات پر مبنی اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری سے متعلق امور کا احاطہ کرے گی جسے وقت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر شراکت داری پر گفتگو ہوئی جب کہ تجارت سے متعلق تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقین نے تجارتی مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

گزشتہ اپریل میں صدر ٹرمپ نے ممکنہ طور پر تباہ کن تجارتی جنگ کو ہوا دی، جب انہوں نے دنیا بھر سے درآمدات پر وسیع پیمانے پر محصولات عائد کیے اور پاکستان سمیت اہم تجارتی شراکت داروں پر سخت اضافی ٹیکس لاگو کیے۔

اسلام آباد امریکہ کو راضی کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ 29 فیصد باہمی محصولات سے ریلیف حاصل کیا جاسکے، اگرچہ یہ محصولات جولائی تک مؤخر ہیں، تاہم پاکستان نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے ایک تجارتی وفد واشنگٹن بھیج دیا ہے۔

امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جہاں 2024 تک پاکستان کی سالانہ برآمدات 5 ارب ڈالر سے زائد رہیں جب کہ اسی مدت میں امریکہ سے درآمدات تقریباً 2.1 ارب ڈالر رہی تھیں۔

Comments

Comments are closed.