دنیا
اسرائیل کا ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے قریبی ساتھی کو مارنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر علی شادمانی کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق علی شادمانی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سب سے قریبی ساتھی تھے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب ایک غیر متوقع موقع میسر آنے پر اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے وسط میں ایک فعال کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا اور جنگی حالات میں چیف آف اسٹاف علی شادمانی کو شہید کر دیا، جو ایران کے سب سے سینئر فوجی کمانڈر اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے انتہائی قریبی ساتھی تھے۔’’
اسرائیلی فوج کے مطابق علی شادمانی نے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) اور ایرانی مسلح افواج دونوں کی کمان سنبھالی ہوئی تھی۔


Comments
Comments are closed.