دنیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

  • یہ دعویٰ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے دوران سامنے آیا
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے بحرین میں امریکا کے ایک ابتدائی انتباہی ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔ ستمبر کے اوائل کے بعد خلیجی ملک میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا دعویٰ ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ یہ حملہ ایران کے صوبے ہرمزگان کے جنوبی ضلع سیریک میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر مبینہ فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا۔

یہ دعویٰ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے دوران سامنے آیا ہے۔ یہ تنازع 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہوا تھا اور اس کے بعد پورے خطے میں پھیل گیا۔ تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں یہ کمی غیر مستحکم اور نازک ہے۔

ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے اور عالمی سطح پر تیل و گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت محدود کرنے کی کوشش کی۔ اس کے جواب میں واشنگٹن نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کردی۔

امریکا یا بحرین کی جانب سے فوری اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔