✕
دنیا

پینٹاگون نارتھ کیرولائنا میں چِپ کی پیداوار کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ٹرمپ

  • یہ بہت بڑا منصوبہ ہے، امریکی صدر کا ریلی سے خطاب
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ پینٹاگون شمالی کیرولائنا میں سیمی کنڈکٹر چِپس کی پیداوار کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ٹرمپ نے ریاست میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے، تاہم انہوں نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ سرمایہ کاری کس طریقے سے کی جائے گی۔