دنیا
خلیجی ممالک اپنے حقیقی دشمن کو پہچانیں، مجتبیٰ خامنہ ای
- آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای چھ ماہ قبل امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئے
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اتوار کو خلیجی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقیقی دشمن کی شناخت کریں، اس کے منصوبوں کو سمجھیں اور اس کا مقابلہ کریں۔
اسلام کے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر جاری کیے گئے اس تحریری پیغام کو خامنہ ای کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کیا گیا۔ پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے اتحاد، دشمنوں کے خلاف باہمی دفاع اور مسلم ممالک کے درمیان تعاون پر بھی زور دیا گیا۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای چھ ماہ قبل امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئے۔ انہی حملوں کے نتیجے میں جنگ کا آغاز ہوا تھا، جس میں ان کے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شہید ہوئے تھے۔