کھیل

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے روندر جڈیجہ کی بھارتی اسکواڈ میں واپسی

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا ٹاپ پر براجمان، بھارت پانچویں جبکہ سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے
شائع اپ ڈیٹ

تجربہ کار اسپنر روندر جڈیجہ کی انجری سے صحتیابی کے بعد سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔

روندر جڈیجہ آئی پی ایل کے دوران کہنی کی چوٹ کا شکار ہو کر افغانستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ 15 رکنی اسکواڈ میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاہم ان کا اور بیٹر سائی سدرشن کا کھیلنا فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔

شبمن گل کی قیادت میں بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی موجودہ سائیکل میں جنوبی افریقہ سے 2-0 کی شکست کے بعد پہلی سیریز کھیلے گی۔ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے، بھارت پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ آل راؤنڈر سارنش جین کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے گال جبکہ دوسرا 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔