دنیا

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے، ایران

  • اسلام آباد مفاہمت دباؤ یا جبر کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت اور اختیار کا ثمر تھی، باقر قالیباف
شائع June 24, 2026 اپ ڈیٹ June 24, 2026 03:13pm

ایران اور امریکا کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے۔ یہ بات ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے بدھ کے روز کہی۔

باقر قالیباف نے آذربائیجان میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جسے ایرانی ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، کہا کہ اسلام آباد مفاہمت دباؤ یا جبر کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت اور اختیار کا ثمر تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) امریکا کی شکست کا اعلان بن گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری خطے کے ممالک کو خود اٹھانی چاہیے۔