دنیا

امریکا، ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات اچانک منسوخ

  • ملاقات کا مقصد امن معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات کا آغاز کرنا تھا
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات اچانک منسوخ کردیے گئے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی مقام برجن اسٹاک میں ہونے والی مجوزہ بات چیت اب نہیں ہوگی۔

سوئس حکام کی جانب سے آخری لمحات میں مذاکرات کی اس منسوخی یا التوا کی تفصیلی وجوہات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے رات گئے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقات کے لیے طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کا مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات کا آغاز کرنا تھا۔