کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1523 روپے کا اضافہ ، چاندی کے نرخ گرگئے

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14.499 ڈالر کے اضافے سے 4468.499 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع June 4, 2026 اپ ڈیٹ June 4, 2026 12:51pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کے نرخ گرگئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14.499 ڈالر کے اضافے سے 4468.499 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1523 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1305 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 97 روپے کی کمی سے 7797 روپے ہوگئی۔