دنیا
امریکا اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے قریب، ثالثوں کا دعویٰ، فنانشل ٹائمز
- رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنا، ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کم کرنے یا منتقل کرنے پر بات چیت شامل
ثالثوں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع اور تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے فریم ورک سے متعلق معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔ فنانشل ٹائمز نے ہفتے کے روز مذاکرات سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنا، ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کم کرنے یا منتقل کرنے پر بات چیت، اور واشنگٹن کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیوں میں نرمی اور بعض اقتصادی پابندیاں ختم کرنے جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔
رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔