دنیا
ایران نے امریکی امن تجویز کا جواب دیدیا
- پاکستانی ثالث کے ذریعے رابطے جاری ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی نئی تجویز کا جواب دے دیا ہے، جبکہ ایرانی میڈیا کی جانب سے واشنگٹن کے مطالبات کو حد سے زیادہ قرار دیے جانے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جیسا کہ ہم نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا، ہمارے تحفظات امریکی فریق تک پہنچا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ثالث کے ذریعے رابطے جاری ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔