دنیا

فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے، ہم مذاکرات یا جنگ، دونوں کے لیے تیار ہیں، ایران

  • ”ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے دونوں راستوں کے لیے تیار ہے۔“ نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی
شائع May 2, 2026 اپ ڈیٹ May 2, 2026 11:02pm

ایران نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اب یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے حل کی راہ اپناتا ہے یا کھلی جنگ کی طرف لوٹتا ہے، تاہم تہران دونوں صورتوں کے لیے تیار ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے اریب (آئی آر آئی بی ) نے رپورٹ کیا ہے کہ نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اب یہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارتکاری کا راستہ اختیار کرتا ہے یا محاذ آرائی جاری رکھتا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے دونوں راستوں کے لیے تیار ہے۔“