پاکستان

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس: وزیراعظم نے جائزے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

* کمیٹی معاملے کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔

ریڈ زون میں واقع اس معروف رہائشی عمارت سے حالیہ بے دخلیوں کے بعد مزید انتظامی اقدامات کو روک دیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہونگے، طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور کامرس سیکریٹری کمیٹی کے ارکان ہونگے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ہفتے میں معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی تمام متاثرہ فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو بغیر کسی امتیاز کے سنے گی، اور کسی بھی متاثرہ شخص کو اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا، کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ جب تک وزیراعظم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرلیتے، اسلام آباد انتظامیہ یا کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026