دنیا
ایران نے احتجاج کے دوران تخریب کاری میں ملوث اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی دے دی
- تمام قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد پھانسی دی گئی، رپورٹ
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ہفتے کو اسرائیلی انٹیلیجنس کے لیے کام کرنے والے ایک ایرانی شہری کو رواں سال ملک گیر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد میں ملوث ہونے کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق موساد کے کرائے کے غنڈے عرفان کیانی نے اصفہان کے وسطی شہر میں سرعام چھرے لہرائے اور سرکاری و نجی املاک کی توڑ پھوڑ اور انہیں نذرِ آتش کر کے خوف و دہشت پھیلائی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق اور تمام قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد اسے ہفتے کی علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔