دنیا

امریکہ سفارت کاری میں سنجیدہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

  • امریکی بحری ناکہ بندی، اور لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ میں تاخیر، سب جنگ بندی کی واضح خلاف ورزیاں ہیں، اسماعیل بقائی
شائع April 20, 2026 اپ ڈیٹ April 20, 2026 01:34pm

ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ سفارت کاری کے عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور اس نے دو ہفتے کی جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اگرچہ امریکہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے آمادگی کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن اس کے اقدامات کسی بھی طور پر یہ ظاہر نہیں کرتے کہ وہ سنجیدگی سے سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح ایک ایرانی کارگو جہاز پر امریکی حملہ، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی، اور لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ میں تاخیر، سب جنگ بندی کی واضح خلاف ورزیاں ہیں۔