امریکی حکام کل مذاکرات کے لئے پاکستان پہنچیں گے، ٹرمپ کا اعلان

  • امریکی وفد کل رات تک اسلام آباد روانہ ہو جائے گا، امریکی صدر
شائع April 19, 2026 اپ ڈیٹ April 19, 2026 08:41pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکی نمائندے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کل شام اسلام آباد، پاکستان جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے لکھا کہ ہم ایک انتہائی منصفانہ اور معقول ڈیل (معاہدے) کی پیشکش کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اسے قبول کر لیں گے، کیونکہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایران کے ایک ایک پاور پلانٹ اور ایک ایک پل کو تباہ کر دے گا۔