فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی چوتھی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی یوکرین کے خلاف جنگ روس کے لیے تین گنا ناکامی‘ ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ جنگ روس کے لیے عسکری، معاشی اور اسٹریٹجک تینوں حوالوں سے ناکامی ہے۔

میکرون کا کہنا تھا کہ ایک دن روسی عوام اس جرم کی سنگینی کو ضرور محسوس کریں گے جو ان کے نام پر کیا گیا، اور یہ بھی سمجھیں گے کہ اس کے لیے پیش کیے گئے جواز کس قدر بے بنیاد تھے، جبکہ اس کے ان کے ملک پر طویل مدتی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔