دنیا

بھارت نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی

  • بھارتی وزارت خارجہ کا اندازہ ہے کہ عام طور پر ایران میں تقریباً 10,000 بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران چھوڑ دیں، جہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے اور گرفتار کیے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کا اندازہ ہے کہ عام طور پر ایران میں تقریباً 10,000 بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں۔

تہران میں بھارتی سفارتخانے نے بدھ کی شب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی سرزمین پر موجود بھارتی شہریوں (طلبہ، زائرین، کاروباری افراد اور سیاحوں) کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب سفری ذرائع کے ذریعے ایران سے نکل جائیں۔