کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار700 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 5700 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 106 روپے کی کمی سے 7756 روپے ہوگئی۔