کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر کے اضافے سے 4379 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد جمعہ کو بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4379 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 887 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار600 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 227 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 862 روپے ہوگئی۔