کاروبار اور معیشت
سال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4322 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 24 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4322 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار400 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کی کمی سے 7635 روپے ہوگئی۔