BR100 Decreased By (-0.34%)
BR30 Increased By (0.13%)
KSE100 Decreased By (-0.4%)
KSE30 Decreased By (-0.38%)
BAFL 60.40 Decreased By ▼ -0.56 (-0.92%)
BIPL 24.34 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.56 Increased By ▲ 0.11 (0.35%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.40 (3.49%)
DFML 17.10 Increased By ▲ 0.31 (1.85%)
DGKC 200.71 Decreased By ▼ -0.28 (-0.14%)
FABL 93.50 Decreased By ▼ -1.74 (-1.83%)
FCCL 59.49 Decreased By ▼ -0.33 (-0.55%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.07 (-0.48%)
GGL 19.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.8%)
HBL 306.01 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 207.87 Increased By ▲ 0.49 (0.24%)
HUMNL 8.06 Decreased By ▼ -0.09 (-1.1%)
KEL 6.27 Decreased By ▼ -0.02 (-0.32%)
LOTCHEM 24.60 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
MLCF 104.35 Decreased By ▼ -0.78 (-0.74%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.11%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.51 (-1.43%)
PIBTL 13.85 Decreased By ▼ -0.15 (-1.07%)
PIOC 272.00 Decreased By ▼ -3.03 (-1.1%)
PPL 223.55 Decreased By ▼ -0.20 (-0.09%)
PRL 81.92 Increased By ▲ 2.41 (3.03%)
SNGP 94.55 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
SSGC 23.54 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
TPLP 12.82 Decreased By ▼ -0.06 (-0.47%)
TRG 53.10 Decreased By ▼ -0.10 (-0.19%)
UNITY 8.60 Decreased By ▼ -0.16 (-1.83%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان، پرتگال بزنس فورم 23 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

  • اقدام کا مقصد پاکستانی اور پرتگالی کاروباری اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور پرتگال 23 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں بزنس فورم کا انعقاد کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا، کاروباری روابط کو آسان بنانا اور معیشت کے اہم شعبوں میں تجارتی مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اس فورم کے انعقاد اور انتظامات کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) تشکیل دے دیا ہے۔ یہ فورم پرتگال کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کے موقع پر منعقد ہوگا۔

ایس آئی ایف سی ڈویژن کی جانب سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فورم اسلام آباد میں پرتگال کے سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں پرتگال کے کاروباری وفد کی شرکت متوقع ہے۔

اس اقدام کا مقصد پاکستانی اور پرتگالی کاروباری اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ممکنہ شراکت داری، سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے امکانات تلاش کر سکیں۔

سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبوں میں زراعت اور زرعی خوراک، توانائی، ادویہ سازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان اور جراحی کے آلات شامل ہیں۔

ایس آئی ایف سی نے متعلقہ وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کی سات سے 10 نمایاں کمپنیوں کی نشاندہی کریں جو بزنس فورم میں شرکت کرسکیں اور ان کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ دورے پر آنے والے پرتگالی کاروباری وفد کے ساتھ براہ راست روابط اور ملاقاتوں کو ممکن بنایا جا سکے۔

Comments

200 حروف