کاروبار اور معیشت
سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، زائدالمیعاد اشیائے خورونوش اور کھانے میں بال ملنے پر کیفے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ
- سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک کیفے پر چھاپے کے دوران زائدالمیعاد اشیائے خورونوش اور متعدد کھانے کی مصنوعات میں بال پائے جانے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک کیفے پر چھاپے کے دوران زائدالمیعاد اشیائے خورونوش اور متعدد کھانے کی مصنوعات میں بال پائے جانے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
یہ کارروائی صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر ضلع جنوبی کے علاقے ڈیفنس میں مختلف کیفیز کے معائنے کے بعد کی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے معائنے کے دوران متعدد زائدالمیعاد غذائی اشیا اور مختلف کھانے کی مصنوعات میں بال پائے۔ جس کے بعد متعلقہ کیفے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026





















Comments