پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔
دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی۔
لاہور ٹیسٹ کے وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار روپے یومیہ جبکہ فار اینڈ باکس کی نشست کا ٹکٹ 5 ہزار روپے یومیہ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹوں کی فروخت پہلے ہی جاری ہے۔
دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔






















Comments