آباد کا تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کے فروغ کیلئے تین روزہ نمائش منعقد کرنے کا اعلان
- نمائش 13 نومبر کو آباد ہاؤس میں شروع ہوگی
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) نے تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کے فروغ، کاروباری روابط کو مستحکم بنانے اور مقامی مینوفیکچررز کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے تین روزہ اِن ہاؤس نمائش منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ نمائش 13 نومبر کو آباد ہاؤس میں شروع ہوگی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بلڈرز، ڈیولپرز اور مینوفیکچررز ایک ہی پلیٹ فارم پر شرکت کریں گے۔
چیئرمین آباد حنیف گوہر نے کہا کہ معاون صنعتیں تعمیراتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اسی اہمیت کے پیشِ نظر آباد نے یہ نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گی۔
حنیف گوہر نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش تعمیراتی صنعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے مفید ثابت ہوگی، کاروباری روابط کو فروغ دے گی اور مقامی صنعتوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔





















Comments